19 جون 2013 - 19:30
الجزائری دہشتگردوں کو موساد شام بھیج رہی ہے

الجزائر کے ایک اخبار نے دہشت گردوں کو شام بھیجنے کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی خفیہ تنظیم موساد کی سرگرمیوں کی خبر دی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق الجزائر کے ایک اخبار " الفجر " نے دہشت گردوں کو شام بھیجنے کے سلسلے میں الجزائر میں صیہونی حکومت کی خفیہ تنظیم موساد کی سرگرمیوں کی خبر دی ہے۔اس اخبار کے مطابق موساد تنظیم نوجوانوں کو جمع کرنے اور ان کو شامی عوام  کے مقابل جنگ میں مسلح دہشت گردوں کا ساتھ دینے کے لئے شام بھیجنے کے سلسلے میں انتہا پسند گروہوں کی مدد و حمایت کر رہی ہے۔اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشرقی سرحد سے الجزائر آنے والے انتہا پسند عناصر سے الجزائر کی سیکورٹی ایجنسیوں نے جو باز پرس کی ہے اس کے مطابق انتہا پسند گروہ شام میں جاری جنگ کے لئے الجزائر کے نوجوانون کو بھرتی کر رہے ہیں اور ان کو اس سلسلے میں صیہونی حکومت کی خفیہ تنظیم موساد کی مدد و حمایت حاصل ہے۔......./169