18 جون 2013 - 19:30
قطرمیں طالبان دہشت گردوں کےسیاسی دفترکا افتتاح

القاعدہ سے وابستہ طالبان دہشت گرد تنظیم نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنے سیاسی دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔قطر علاقہ میں امریکہ نواز اہم ملک ہے جو اسلامی ممالک میں القاعدہ اور اس سے وابستہ شدت پسند تنظیموں کی حمایت اور پشتپناہی اور انھیں امریکی اہداف سے قریب کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔

ابنا: طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے قطر کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ طالبان افغانستان میں امن و صلح کی حمایت کرتے ہیں اور افغانستان کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کے مخالف ہیں۔ اس کانفرنس میں امریکی اہلکار بھی موجود تھے امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی حکومت افغانستان میں امن کی حمایت کرتی ہے امریکہ کا کہنا ہے کہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے افتتاح کا مذاکرات کی غرض سے افتتاح ہورہا ہے۔ واضح رہےکہ طالبان کی تاسیس اور داغ بیل ڈالنے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اہم کردار ادا کیا تھا۔......./169