18 جون 2013 - 19:30
ایرانی کی قومی فٹبال ٹیم کو سیاسی عہدہ داروں کی طرف سے تہنیتی پیغامات

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای, صدر جمہوریہ احمدی نژاد، نو منتخب صدر حسن روحانی، پارلیمنٹ اسپیکر لاریجانی نیز دیگر سیاسی عہدہ داروں نے برازیل میں ہونے والے دو ہزار چودہ فٹبال ورلڈ کپ کے لۓ کوالیفائی راونڈ میں جنوبی کوریا کے مقابلے میں ایران کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

 ابنا: رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئول میں اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوربی کوریا کے درمیان ہونے والے کل کے میچ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے جنوبی کوریا کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرادیا۔ ایران کی اس اہم کامیابی کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں ایرانی ٹیم کی اس جیت کی مبارکباد پیش کی اور اس کا شکریہ ادا کیا۔ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ، منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اسلامی جمہوریہ کی قومی فٹبال ٹیم کی اس اہم جیت کی مبارکباد پیش کی ہے۔واضح رہےکہ کل اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ دو ہزار چودہ کے کوالیفائی راؤنڈ میں جنوبی کوریا کو ہراکر برازیل میں  دو ہزار چودہ کو ہونے والے ورلڈ کپ فٹبال کے مقابلے میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئول میں ہونے والے اس اہم میچ کے پہلے ہاف میں کوئي ٹیم بھی گول نہ کرسکی جبکہ دوسرے ہاف میں ایران کے نوجوان کھلاڑی رضا قوچان نژاد نے میچ کے باسٹھویں منٹ میں ایک نہایت خوبصورت گول کردیا۔ایران کی جیت کی خبر سن کر کل شام کو ایران میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے اپنی قومی ٹیم کی جیت کا جشن منایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲