17 جون 2013 - 19:30
نواز شریف اور زرداری کی حسن روحانی کو مبارک باد

پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے ڈاکٹر حسن روحانی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پرمبار ک باد دی ہے۔

ابنا: اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں نواز شریف نے ڈاکٹر حسن روحانی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاک ایران تعلقات کی مشترکہ اورگہری تاریخ ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق صدر اور وزیر نے اپنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک ایران قریبی ، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکا م اور عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون ،سعودی عرب،شام،روس،افغانستان، کویت ، قطر ،امارات بحرین اور حزب اللہ کےسیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سمیت کئی ممالک کے سربراہان مملکت نے اپنے الگ الگ پیغامات میں ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲