15 جون 2013 - 19:30
شامی عوام اور حکومت کے خلا ف بین الاقوامی دہشت گرد لڑ رہے ہیں

جمہوریہ انگوش کے صدر نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں عالمی دہشت گرد شامی حکومت اور عوام کے خلاف لڑرہے ہیں۔

ابنا: خود مختارجمہوریہ انگوش کے صدریونس بیک یاوکوروف  نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں عالمی دہشت گرد شامی حکومت اور عوام کے خلاف لڑرہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ شامی حکومت کے خلاف عالمی دہشت گرد لڑ رہے ہیں لہذا ان ممالک کو دہشت گردوں کو روکنا چاہیے جن کی سرحدیں عبور کرکے دہشت گرد شام میں داخل ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت ان ممالک کے لئے مہنگی پڑےگی جو دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر حمایت کررہے ہیں اور ان کو ہتھیار اور مالی وسائل فراہم کررہے ہیں۔......./169