14 جون 2013 - 19:30
کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سات افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں طالبان دہشت گرد پاکستان کی نئی حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ابنا: پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں طالبان دہشت گرد پاکستان کی نئی حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاون خدا کی بستی کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ گارڈن کے علاقے میں گھر سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔ مزار قائد کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ سچل کے علاقے سے ایک شخص کی ہاتھ پاوٴں بندھی تشدد زدہ لاش ملی۔مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ کھارادر بانٹوا اسپتال اور مشرف کالونی ماری پور میں بھی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ عبداللہ شاہ غازی گوٹھ کے قریب سے ایک ہاتھ پاوٴں بندھی لاش ملی ہے۔ ادھر صوبہ بلوچستان میں طالبان دہشت گردوں نے کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر اور 11 یونیورسٹی طالبات کو دو بم دھماکوں میں ہلاک کردیا ہے۔صوبہ بلوچستان میں طالبان دہشت گردوں اور باغیوں نے ملکر پاکستنای حکومت کی رٹ کو چیلنج کردیا ہے۔ طالبان نے نئی حکومت کی مذاکرات کے سلسلے میں پیشکش کا بھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔طالبان امریکی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں عدم استحکا مپیدا کررہے ہیں اور علاقہ میں امریکہ کو موجود رہنے کا بہانہ فراہم کررہے ہیں۔......./169