13 جون 2013 - 19:30
علامہ ساجد علی نقوی گلگت کے دورے پر

صوبائی وزیر دیدار علی و دیگر علماء کی قیادت میں وفد نے علامہ ساجد نقوی کو گلگت کے دورے کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

ابنا:  اسلامی تحریک پاکستان گلگت ڈؤیژن کے ایک وفد نے صوبائی وزیر دیدار علی اور ضلعی صدر شیعہ علما کونسل گلگت، شیخ شہادت حسین کی قیادت میں اسکردو میں سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے خصوصی ملاقات کی، وفد میں شیعہ علما کونسل کے علاوہ جعفریہ یوتھ اور جے ایس او گلگت ڈویژن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفد نے علامہ ساجد نقوی کو گلگت ڈویژن کی تنظیمی کارکردگی، وہاں کے مخصوص حالات پر تفصیلی بریفنگ دی اور علامہ ساجد نقوی کو بلتستان کے بعد گلگت ڈویژن کے بھی دورے کی خصوصی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ علامہ ساجد نقوی 30 جون تا 6 جولائی گلگت کا دورہ کرینگے اور مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کے علاوہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کرینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲