ابنا: پاکستان کے شورش زدہ شہرکراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے موقع پر دکانیں کاروباری مراکز، پیٹرول پمپ بند ہیں اور ٹریفک معمول سے کم ہے جبکہ آج وفاقی اردو یونیورسٹی، سندھ ٹیکنکل بورڈاورکراچی میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور اغوا کے خلاف ایم،کیو،ایم کی اپیل پر سندھ بھرمیں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پرکراچی شہر میں ٹریفک معمول سے کم ہے جس کے باعث دفتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بازار بند رکھنے کا اعلان کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲