12 جون 2013 - 19:30
کل تاریخ کے باشکوہ ترین انتخابات کا انعقاد: خاتمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی جیّد علماء کی کونسل کی مجلس عاملہ کے رکن اور تھران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ ملت ایران کل بروز جمعہ ملکی تاریخ کے باشکوہ ترین انتخابات کے انعقاد کی تاریخ رقم کرے گئی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی جیّد علماء کی کونسل کی مجلس عاملہ کے رکن اور تھران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ ملت ایران کل بروز جمعہ ملکی تاریخ کے باشکوہ ترین انتخابات کے انعقاد کی تاریخ رقم کرے گئی ، ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید احمد خاتمی نے آج یوم جانباز کی مناسبت سے تھران میں ایران کی مسلح افواج کے کارکنوں کے اجتماع میں گیارویں دور کے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوام ان انتخابات میں بھر پور شرکت کے ساتھ باصلاحیت فرد کا انتخاب کرینگے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی جیّد علماء کی کونسل کی مجلس عاملہ کے رکن اور تھران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مزید کہا کہ تمام صدارتی نامزد امید وار اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے تائید یافتہ ہیں اور ان میں سے کسی بھی ایک کو ووٹ دینا اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو ووٹ دینے کے مترادف ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲