ابنا: ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے امريکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے ميں قائد انقلاب اسلامي کے نام وزير خارجہ علي اکبر صالحي سے منسوب خط کے بارے ميں رائٹرز کي دعوے کو سختي کے ساتھ مسترد کرديا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ خبر رساں ايجنسي کا دعو کذب محض ، من گھڑت اور بے بنيادے اور اس کا مقصد ايران کے صدارتي انتخابات سے قبل عالمي رائے عامہ کو منحرف کرنا ہے۔مغرب کي جانب سے بے بنياد اور من گھڑت دعوے پہلے بھي کئے جاتے رہے ہيں اس طرح کے اقدامات کے حوالے مغرب کا ريکارڈ بہت طويل ہے۔ واضح رہے کہ رائٹرز نيوز ايجنسي نے جعلي خبر جاري کي ہے جس ميں کہا گيا ہے ايران کے وزير خارجہ ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے امريکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے قائد انقلاب اسلامي کو ايک خط لکھا ہے۔......./169
12 جون 2013 - 19:30
News ID: 429342
ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے ايک مغربي خبر رساں ايجنسي کے اس دعوے کو سختي کے ساتھ مسترد کرديا ہے کہ وزير خارجہ نے قائد انقلاب اسلامي کو امريکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کوئي خط لکھا ہے۔