ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سےحضرت ابو الفضل العباس کی ولادت با سعادت اوریوم جانباز کی مناسبت سے تہران میں چار وفود نے بعض جانبازوں کےگھروں پر حاضر ہو کر رہبر معظم انقلاب کی طرف سے جانبازوں کی عیادت کی اور ان کی فداکاری پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ حجج اسلام والمسلمین حضرات تقوی، رحیمیان، قمی اور حاج اکبری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگی میں جانبازوں سے گفتگو کی اور ان کی زندگی کے شرائط، علاج ، کام اور مشکلات کا جائزہ لیا اور دفاع مقدس کے جانبازوں کے ایثارو فداکاری پر ان کا سپاس اور شکریہ ادا کیا۔اسی طرح صوبوں میں ولی فقیہ کے نمائندوں اور آئمہ جمعہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے ملک بھرمیں بعض جانبازوں کے گھروں میں حاضر ہوکر ان کی عیادت اور مزاج پرسی کی اور ان کی فداکاری پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔......./169
12 جون 2013 - 19:30
News ID: 429324
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سےحضرت ابو الفضل العباس کی ولادت با سعادت اوریوم جانباز کی مناسبت سے تہران میں چار وفود نے بعض جانبازوں کےگھروں پر حاضر ہو کر رہبر معظم انقلاب کی طرف سے جانبازوں کی عیادت کی اور ان کی فداکاری پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔