ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق ملت بحرین نے گذشتہ روز مختلف مقامات جیسے جزیرہ سترہ، بوری، بنی جمرہ، کرزکان اور کرب آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسوں گي مذمت کی اور بادشاہ کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی فوری رہائي کا مطالبہ کیا۔ ادھر جمعیت وفاق بحرین نے ایک بیان میں آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کرتےہوئے کہا بحرین میں بحران کے جاری رہنے کا سبب آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیاں اور عوامی مطالبات کو نظر انداز کرنا ہے۔ جمعیت وفاق نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ آل خلیفہ کے کارندوں کےہاتھوں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور جسمانی ایذاوں کے سلسلے کو بند کروائيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲