11 جون 2013 - 19:30
ترکی میں احتجاجی مظاہروں کے دوران 5000 سے زائد افراد زخمی

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے احتجاجی مظاہروں کے دوران 5 افراد ہلاک اور 5000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے احتجاجی مظاہروں کے دوران 5 افراد ہلاک اور 5000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تقسیم اسکوائر پر مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئیں ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔ استنبول کا تقسیم چوک آج بھی میدان جنگ بنا ہوا ہے ۔ 1000 سے زائد پولیس اہلکار تقسیم اسکوئر پر تعینات ہیں ۔پولیس اور مظاہرین کی تازہ جھڑپوں میں پولیس مظاہرین پر لاٹھیوں سے پل پڑی۔احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی،مظاہرین کو ربڑ کی گولیوں اور پانی کی توپوں سے بھی نشانہ بنایا ،جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملے کیے۔ ترک ذرائع نے ترکی کے وزير اعظم کے مظاہرین کے خلاف بیان کو اشتعال انگیز قراردیا ہے۔......./169