10 جون 2013 - 19:30
جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب

جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے۔

ابنا: کوئٹہ: مسلم لیگ (ن) کے جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر اور مسلم لیگ (ق) کے عبد القدوس بزنجو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کے دوران ہوا۔ جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے 13ویں اسپیکر جبکہ عبد القدوس بزنجو 15ویں ڈپٹی اسپیکر ہیں جو کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کو صوبہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے۔
.....
/169