ابنا: ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہےفوٹبال تنظیمیں بھی مظاہرین کی صف میں شامل ہوگئی ہیں دارالحکومت انقرہ میں مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کیے ہیں اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا بھاری استعمال کیا ہے۔ ترکی کے مختلف شہروں میں کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں۔ دارالحکومت انقرہ میں مسلسل تیسری رات پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق استنبول اور انقرہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔ تقسیم اسکوائر اور Geziپارک میں وزیر اعظم مخالف مظاہرین احتجاج کے ساتھ ساتھ کھانوں، موسیقی اور کھیلوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مظاہرین وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے استعفی کا مطالبہ کررہےہیں۔......./169
10 جون 2013 - 19:30
News ID: 428519
ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہےفوٹبال تنظیمیں بھی مظاہرین کی صف میں شامل ہوگئی ہیں دارالحکومت انقرہ میں مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کیے ہیں اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا بھاری استعمال کیا ہے۔