10 جون 2013 - 19:30
وہابی ملاؤں کےفتوےمسلمانوں کےخلاف امریکی واسرائیلی سازش کاحصہ

شام کے اہلسنت علماء اتحاد نے قطر کے شیخ یوسف قرضاوی اور سعودی وہابی ملاؤں کے حزب اللہ لبنان اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف گمراہ کن فتوؤں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلفی وہابی ملاؤں کے فتوؤں کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکی اور اسرائیلی گہری سازش کا حصہ قراردیا ہے۔

ابنا: شام کے اہلسنت علماء اتحاد نے شیخ یوسف قرضاوی اور سعودی وہابی ملاؤں کے حزب اللہ لبنان اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف گمراہ کن فتوؤں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلفی وہابی ملاؤں کے فتوؤں کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکی اور اسرائیلی گہری سازش کا حصہ قراردیا ہے۔ شام کے اہلسنت علماء اتحاد کا کہنا ہے سلفی وہابی ملاؤں کے فتوے اسلامی اور شرعی روح کے منافی ہیں مسلمانوں کے ایک گروہ کے لئے قتل کے فتوے صادر کرنا قرآنی اصول اور سنت نبوی (ص)کے سراسر خلاف ہے۔ بلاد شام کے علماء  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلفی وہابی ملاؤں کے فتوے امریکہ اور اسرائیل کی طرفداری اور اسلام و مسلمانوں کے ساتھ عداوت کا آشکار نمونہ ہیں۔ واضح رہے کہ قطری شیخ یوسف قرضاوی اور سعودی سلفی وہابی ملاؤں نے حزب اللہ لبنان کے خلاف گمراہ کن فتوے صادر کئے ہیں جن کی عالم اسلام میں مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔......./169