ابنا: صدارتی دفتر کے پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت محمود احمدی نژاد نے آج تھران میں ونزوئیلا کے سفیر سے سفارتی اسناد قبول کرنے کی تقریب میں دونوں ملکوں کے قریبی دوستانہ اور مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران و ونزوئیلا ایک ہی محاذ پر اور دونوں ملکوں کے اھداف ومقاصد و نصب العین اور دشمن بھی ایک ہیں اور تھران و کراکاس ہمیشہ کی طرح مضبوط و استوار رہے گے ۔ صدر مملکت احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ " ھوگو چاویز " کی شخصیت عظیم کردار کی حامل تھی اور ان کی قومی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، تاکید کی کہ کوئی بھی طاقت ، ایران اور ونزوئیلا کے برادرانہ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ کھڑی نہیں کرسکتی ۔ تھران میں ونزوئیلا کے سفیر نے بھی اس موقع پر اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمن ، ایران و ونزوئیلا اتحاد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہا کہ تھران و ونزوئیلا کے حکام نے ہمیشہ حقیقت پر مبنی درست بات کہی ہے ۔
.....
/169