ابنا: لیبیا کے شہر بن غازی میں وزارت دفاع کی حمایت یافتہ ملیشیا اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ادھر طرابلس میں قطر کے سفارتخانہ پر بھی حملے کی خـبریں ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مظاہرین بن غازی میں لیبیا شیلڈ بریگیڈ کے دفترکے باہر جمع ہوئے اورملیشیا کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق گولیوں کی بوچھاڑ میں ایمبولینسیں وقفے وقفے سے زخمی مظاہرین کو ہسپتال منتقل کرتی رہیں۔ مظاہرین ملیشیا کے خاتمہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔۔ مظاہرین میں سے زیادہ تر غیر مسلح اور پْرامن تھے۔ تاہم اچانک ہی جھڑپیں اور فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک اور 1020 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق قطر کے بادشاہ آل ثانی نے کرنل قذافی کی ہلاکت میں اہم کردار ادا کیا تھا اس لئے لیبیا کے وہ لوگ جو کرنل قذآفی کے حامی ہیں انھیں قطر اور قطر کے بادشاہ سے سخت نفرت ہےقطری شاہ نے امریکہ، اسرائیل کی سرپستی میں لیبیا کا کھیل شام میں بھی کھیلنا چاہا لیکن اسے اس کھیل میں سخت ہزیمت اور ناکامی کا سامنا ہے۔...../169
8 جون 2013 - 19:30
News ID: 427942
لیبیا کے شہر بن غازی میں وزارت دفاع کی حمایت یافتہ ملیشیا اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ادھر طرابلس میں قطر کے سفارتخانہ پر بھی حملے کی خـبریں ہیں۔