ابنا: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن میں 35 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےجبکہ ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران پانچ جوان اور پندرہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشنز میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سینٹرل دراستانی ریج پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے میدان اور ککی خیل کی پوری وادی نظر آتی ہے۔ دروازگئی خنداوٴ کی پہاڑی سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
.......
/169