ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم کے خارجہ امور کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ دیا۔ امریکا پر واضح کیا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہیں۔ ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے جنگ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پاکستان نے امریکہ سے ان حملوں کے فوری طور پربند کۓ جانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ اس بات کا مدعی ہےکہ وہ قبائلی علاقوں میں موجود شدت پسندوں کے اڈوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بناتا ہے حالانکہ ان حملوں میں مارے جانے والوں کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اور پاکستان کے عوام بارہا ان حملوں کے خلاف مظاہرے کر کے ان کے بند کۓ جانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 جون 2013 - 19:30
News ID: 427657
پاکستان نے اپنے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملے جاری رہنے پر امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔