ابنا: فارس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے ایک بیان میں ایرانی زائرین کے خلاف دہشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت کرتےہوئے عالمی اداروں اور مراکز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی دہشتگردی میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے دہشتگردانہ اقدامات کا ھدف اسلامی مذاہب میں اختلافات ڈالنا ہے اور یہ صیہونی حکومت اور امریکہ کا ھدف ہے۔ مجلس شورائے اسلامی میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن نے دہشتگردی کا شکار ہونے والے ایرانی زائرین کے پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اطمینان دلایا ہے کہ ان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے عراق کے شمالی صوبے دیالہ میں جمعے کے دن دہشتگردوں نے ایرانی زائرین کی بس پرحملہ کیا تھا جس میں سترہ افراد شہید اور پچپن زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ ادھر صوبہ دیالہ کی سکیورٹی کونسل نے انکشاف کیا ہےکہ ایران اور عراق کے درمیاں انٹرنیشنل ہائي ویے کو کاٹنے کی سازش کی جارہی ہے۔ السومویہ نیوز کے مطابق صوبہ دیالہ کی سکیورٹی کونسل کے سربراہ مثنی التمیمی نے کہا ہے کہ ایسی انٹلیجنس رپورٹیں ملی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشتگرد حلقے ایران و عراق کے اسٹراٹیجیک ہائي ویے کو کاٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایران و عراق کے درمیاں اسٹراٹیجیک ہائي وے حمرین کے علاقے میں ہے جو صوبہ دیالہ کے شمال مشرقی شہر بعقوبہ سے پینتالیس کلومیٹر پر واقع ہے۔ مثنی التمیمی نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں اس ہائی وے سے گذرنے والی گاڑیوں کےراستے میں بم نصب کرنے کی سازش تیار کی ہے۔ واضح رہے حمرین کا علانہ جغرافیائي لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اسی علاقے سے عراق کے اسٹراٹیجیک ہائي وے گذرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲