2 جون 2013 - 19:30
ترکی مظاہروں میں شدت، سرکاری اور نجی املاک کی توڑ پھوڑ

ترکی میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور مشتعل عوام او رمظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

ابنا: ترکی میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور مشتعل عوام او رمظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق استنبول میں گذشتہ شب مظاہرین نے کئي بسوں پرحملے کرکے انہیں نقصان پہنچایا۔ مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے پولیس کا راستہ بند کردیا۔ ترکی میں مظاہرے ایک تاریخی پارک کی جگہ تجارتی مرکز تعمیر کرنے کی مخالفت میں ہورہے ہیں۔ یہ مظاہرے تقسیم اسکوائر سے شروع ہوئے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ مظاہرے انقرہ اور ازمیر تک پھیل گئےہیں۔ دراین اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان عباس عراقچی نے ترکی میں جاری مظاہروں کو داخلی مسئلہ قرار دیتےہوئے امید کا اظہار کیا ہےکہ یہ مسئلہ مفاہمت آمیز طریقے سے حل ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲