ابنا: ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر کے سربراہ علی رضا میر یوسفی نے امریکہ سے شائع ہونے والے اخبار واشنگٹن پوسٹ کے انتیس مئی کے ایک مقالے کے جواب میں اس اخبار کے چیف ایڈیٹر کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آیا ہے کہ اس مقالے کے مصنف نے اس بات کی جانب اشارہ نہیں کیا ہےکہ ایران نے اپنے سول ایٹمی ایندھن کا پروگرام جاری رکھتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔میر یوسفی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی متعدد رپورٹوں میں ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی طرح کے انحراف نہ ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کا دعوی کرتا ہے لیکن وہ این پی ٹی معاہدے کے تحت ایران کے حقوق کا خیال نہیں رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 جون 2013 - 19:30
News ID: 425649
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کی آمادگي کی خبردی ہے۔