1 جون 2013 - 19:30
ایران کے چار بینک کی ہندوستان میں اپنے شعبے قائم کرنے کی کوشش

ہندوستان کے تجارتی مرکز ممبئي میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کرنسلر جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے چاربینک ہندوستان میں اپنے شعبے قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ابنا: ہندوستان کے تجارتی مرکز ممبئي میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کرنسلر جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے چاربینک ہندوستان میں اپنے شعبے قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ممبئي میں ایران کے کونسلرجنرل مسعود خالقی نے آل انڈیا اسوسی ایشن آف انڈسٹریز کی تقریب میں کہاکہ ہندوستانی بینکاری سسٹم کے سخت قوانین کی وجہ سے ایرانی بینکوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ آل انڈیا اسو سی ایشن آف انڈسٹریز کے بیان میں آیا ہے کہ ایران کے صوبہ مغربی آذربائجان کے ایک وفد نے ہندوستان کی وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے حکام سے مذاکرات کئے ہیں۔ ایران کا ایک وفد اس وقت ہندوستان کے دورے پر ہے جو ایران و ہندوستان کے مابین درامدات و برامدات کا جائزہ لے رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲