ابنا: فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر اعظم کے سیاسی مشیر یوسف رزقہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ مذاکرات کرنے کے بارے میں فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کو انتباہ دیا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق یوسف رزقہ نے کہا ہےکہ فلسطین کی نام نہاد خود مختاری انتظامیہ کی جانب سے اسرائيل کے ساتھ خفیہ مذاکرات کے انعقاد کا نتیجہ ملت فلسطین کے حقوق کی پامالی کے سوا کچھ اور برآمد نہیں ہوگا۔یوسف رزقہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ اسرائیل اور خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے درمیان ہونے والے خفیہ مذاکرات کی نگرانی کر رہا ہے کہا کہ نام نہاد فلسطینی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ اپنے مذاکرات کو خفیہ رکھ رہی ہے اور فلسطینیوں کو ہر وقت نام نہاد خود مختار فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اسرائيل کو مراعات دیۓ جانے کی خبر کا منتظر رہنا چاہۓ۔یوسف رزقہ نے امریکہ کو ملت فلسطین کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی کوششیں ملت فلسطین کے مفاد میں نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 جون 2013 - 19:30
News ID: 425429

فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر اعظم کے سیاسی مشیر یوسف رزقہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ مذاکرات کرنے کے بارے میں فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کو انتباہ دیا ہے۔