29 مئی 2013 - 19:30
پاکستان کے صوبےخیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب

پاکستان کے صوبےخیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور تحریک انصاف میں اتفاق رائے کے بعد تحریک انصاف کے اسد قیصربلا مقابلہ اسپیکر اورامتیاز شاہد قریشی ڈپٹی اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔

ابنا: پاکستان کے صوبےخیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور تحریک انصاف میں اتفاق رائے کے بعد تحریک انصاف کے اسد قیصربلا مقابلہ اسپیکر اورامتیاز شاہد قریشی ڈپٹی اسپیکر منتخب  کرلیا  گیا۔اسد قیصر پاکستان کے صوبےخیبر پختونخوا اسمبلی کے 17ویں اسپیکر ہیں۔ اس سے قبل اسپیکر نے کرامت اللہ چغرمٹی نے کہا تھا کہ کو شش ہے تمام امید وار بلا مقابلہ منتخب کر لیے جائیں جس کے بعد اپوزیشن اور تحریک انصاف میں مکمل اتفاق کے بعد تحریک انصاف کے اسد قیصر بلا مقابلہ اسپیکر اور تحریک انصاف کے ہی امتیاز شاہد قریشی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲