ابنا: حسین امیر عبداللھیاں نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جینوا ٹو کانفرنس کا تحریری دعوت نامہ وصول کرنے اور اس کے ایجنڈے پر غور کرنے کے بعد اس کانفرس میں شرکت کے فیصلے کا اعلان کرے گا۔انہوں نے فرانس کے سکریٹری خارجہ ژان فرانسوا ژیرو کے حالیہ دورہ تہران کےبارے میں کہا کہ اس فرانسیسی عھدیدار کے ساتھ جینوا ٹو کانفرنس میں شام کے بحران کے حل کےلئے سیاسی کوششوں پر تاکید کی گئي ۔انہوں نے ژان فرانسوا ژیرو کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قراردیا۔ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران جینوا ٹو کانفرنس کو یہ پیغام دیتا ہےکہ شام کے عوام کی امنگوں کے دائرے میں عمل کیا جائے تا کہ وہ جمہوری فضا میں اپنے ملک کے مستقبل کےبارے میں فیصلہ کرسکیں۔ انہوں نے شام کی حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424496
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ ایران کو شام کےبارے میں جنیوا ٹو عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئي ہے۔