ابنا: عدنان المیاحی نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ کے نائب صدر جوبايڈن نے عراق کو تقسیم کرنے کی سازش تیار کی ہے جس پر بعثی اور تکفیری عناصر عمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کو صیہونی حکومت کی سلامتی کو لاحق خطروں پر تشویش ہے جس کی بنا پر وہ مختلف سازشیں کرتارہتا ہے اور عراق میں جاری دہشتگردی امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازش ہے جو سعودی عرب اور قطر کے پیسے سے جاری ہے اور ترکی نے بھی اپنے توسیع پسندانہ اھداف کے تحت اس میں شراکت اختیار کرلی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے ایک اور کریم علوی نے کہا کہ عراق میں جاری دہشتگردی میں بیرونی ممالک کے عناصر ملوث ہیں اور یہ بدامنی صیہونی حکومت کے اھداف کی راہ میں انجام پارہی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے ایک اور رکن مفید البلداوی نے کہا کہ ترکی سے پی کے کے گروہ کے چالیس ہزار افراد عراق میں داخل ہوچکے ہیں تا کہ اس طرح عراق کو کمزور کیا جاسکے۔ دراین اثنا عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے امریکہ کو بغداد کے گذشتہ روز کے بم دھماکوں کا ذمہ د ار قراردیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا ہےکہ امریکہ بعثی دہشتگردوں کو استعمال کررہا ہے ۔ گذشتہ روز بغداد میں اکیس بم دھماکے ہوئےتھے جس میں پچاسی افراد جان بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئےتھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424347
عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا ہےکہ پیر کے دن ہونے والے متعدد دہشتگردانہ بم دھماکے عراق کو تقسیم کرنے کی امریکی نائب صدر کی سازش کا حصہ ہیں۔