ابنا: روس کے نائب وزير خارجہ سرگئي ريابکوف نے کہا کہ يورپي يونين کے اس فيصلے سے جنيوا ٹو کانفرنس کو شديد نقصان پہنچے گا اور اس سے کانفرنس کا مستقبل متاثر ہوگاـ
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پير کو يورپي يونين کے وزرائے خارجہ نے شامي باغيوں پر عائد پابندي کو ختم کر دينے کا فيصلہ کيا ہے ـ
برطانيہ کے وزير خارجہ وليم ہيگ نے کہا کہ يورپي يونين کے وزرائے خارجہ شامي باغيوں کے لئے ہتھياروں کي سپلائي پر عائد پابندي ختم کرنے کا فيصلہ کيا ہے جبکہ شامي حکومت پر عائد پابندي اسي طرح باقي رہے گي ـ
فرانس اور برطانيہ يوروپي يونين کے اس فيصلے کے حامي تھے جبکہ فنلينڈ، آسٹريا، سويڈن اور جمہوريہ چيک نے فيصلے کي مخالت کي تھي ـ ريابکوف نے کہا کہ شام مخالف اس قدم سے شام کے عوام کي سرد مہري بڑھے گي -
.....
/169