28 مئی 2013 - 19:30
ایرانی وزارت خارجہ کی شام میں امریکی سینیٹرکے غیر قانونی ورود کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں امریکی سینیٹر جان مکن کے غیر قانونی ورود کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکی سینیٹر کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے امریکی سینیٹر نے ترکی کی سرحد سے داخل ہوکرشام کے اندر سلفی وہابی دہشت گردوں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے شام میں امریکی سینیٹر جان مک کین کے غیر قانونی ورود کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکی سینیٹر کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے امریکی سینیٹر نے ترکی کی سرحد سے داخل ہوکرشام کے اندر سلفی وہابی دہشت گردوں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی سینیٹر کا یا اقدام اشتعال انگیز اور تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ امریکی حکام کی خفیہ اور چوری چھپے ملاقات امریکہ کی دہشت گردی کے بارے میں متضاد اور منافقانہ  پالیسی کا مظہر ہے۔

.......

/169