28 مئی 2013 - 19:30
ایران کے وزیر پٹرولیم کی سلمان خورشید سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے اپنے دورۂ ہند میں کل اس ملک کے وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے اپنے دورۂ ہند میں کل اس ملک کے وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس ملاقات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے اس ملاقات کو مفید قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں ایک مسئلہ ایرانی تاجروں کے ویزے کا تھا جس کو ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی اپنے دورۂ ہندوستان میں آج ممبئی پہنچیں گے جہاں وہ اس ملک کے رزرو بینک کے سربراہ سمیت مختلف اقتصادی حکام سے ملاقات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲