ابنا: شام کے نائب وزير خارجہ فيصل مقداد نے شام کے خلاف جاري سازشوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ روس ايران چين ہندوستان اور جنوبي افريقا جيسے ملکوں کے رہتے ہوئے شام کو الگ تھلگ کرنے کي سازش ناکام ہوگئي ہے۔ فيصل مقداد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام اس وقت علاقائي اور بين الاقوامي دشمنوں سے جنگ کررہا ہے کہاکہ شام کے بحران کي اصل خصوصيت اس کے دشمنوں کي عداوتيں اور وہ افراد ہيں جنھوں نے اب تک عرب اقوام اور مسئلہ فلسطين کے خلاف کوئي بھي سازش کرنے سے دريغ نہيں کيا ہے۔شام کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ شام کے خلاف سازش اسرائيلي سازش ہے جس پر امريکا يورپ اور اس کے علاقائي اتحادي عمل کررہے ہيں ليکن شام کے عوام اب کاميابي کے بالکل قريب پہنچ چکے ہيں۔انہوں نے کہا کہ شام کو بين الاقوامي سازشوں سے کوئي خوف نہيں ہے۔دوسري جانب شام کے مفتي احمد بدرالدين حسون نے کہاکہ شام کے خلاف گذشتہ پچيس مہينے کے فتنے کے بعد ايک نئے دور کا آغاز ہورہاہے اور اب کاميابي کي علامتيں ظاہر ہوچکي ہيں۔
.......
/169