ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے عراق میں ایرانی زائرین کے خلاف ہونے والے دھشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہ جس میں کئی ایرانی زائرین شھید اور زخمی ہوئے عراقی حکومت سے ایرانی زائرین کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی مذاھب کے مابین بڑے پیمانے پر تفرقہ پھیلانے کی سازشوں پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلا شک ایرانی زائرین پر ہونے والے حملے اسی قسم کی خطرناک سازش کا حصہ ھیں۔عراق کی پولیس کے اعلی حکام کے مطابق عراقی فوج اور ایرانی زائرین کے کارواں پر کل ہونے والے دھشتگردانہ حملے میں 10افراد جاں بحق اور 19زخمی ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 مئی 2013 - 19:30
News ID: 423017
اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں ایرانی زائرین کے خلاف ہونے والے دھشتگردانہ حملے کی مذمت کی۔