ابنا: الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے امریکہ کی سرپرستی میں شام دشمن ممالک کی سازشوں کے خلاف استقامت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کو بین الاقوامی سازش کا سامنا ہے اور شامی عوام اور حکومت اس سازش کا مل کر مقابلہ کررہے ہیں۔ شامی وزير خارجہ نے کہا کہ شامی عوام نے گذشتہ دو برسوں سے عالمی دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آج شامی عوام، حکومت اور فوج کی کامیابیاں ہر جگہ نمایاں ہیں۔ اور دہشت گردوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملےگا انھوں نے کہا کہ آج اردن کے عوام نے بھی شام کے حق میں مظاہرہ کیا اور شام دشمن ممالک کے خلاف نعرے لگائے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ علاقائي عوام شامی عوام کے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 مئی 2013 - 19:30
News ID: 422197
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے امریکہ کی سرپرستی میں شام دشمن ممالک کی سازشوں کے خلاف استقامت پر تاکید کی ہے۔