ابنا: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے وول وِچ میں 2افراد نے حملہ کر کے برطانوی فوجی کو قتل کر دیا۔جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ نسل پرست تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مظاہرے کیے گئےہیں۔لندن میں فوجی کے قتل کی دہشت ناک واردات سے برطانیہ بھر میں لوگ سکتے میں آگئے ہیں۔کارحادثے کے بعدفوجی پرحملہ کرنے والے ملزموں نے اسے ہلاک کرکے لاش سڑک پر ڈال دی تھی اور 20 منٹ تک اسی طرح لوگوں کوخوف زدہ کرتے رہے۔جب پولیس آئی تو اس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم دونوں افرادپولیس کی فائرنگ کانشانہ بن گئے۔برطانوی وزیراعظم نے فوجی کے قتل کی واردات کودہشتگردی قراردیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور سیاہ فام مسلمان تھے۔ یہ خبر سامنے آتے ہی برطانیہ کی مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔واقعے کے فوری بعد جنوب مشرقی لندن میں کشیدگی پھیل گئی۔ایک نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے مظاہرے شروع کر دیے اور پولیس کے مطابق وول وچ، کینٹ اور ایسیکس میں مساجد پر حملے بھی کیے گئے ہیں۔
.......
/169