ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ کے نواحی علاقے میں بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی پر شدت پسندوں کےبم دھماکے میں 10اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر پیش آیا، بلوچستان کانسٹبلری کا ایک دستہ ٹرک میں سول سیکریٹریٹ پر تعیناتی کے لئے آرہا تھاکہ سڑک کنارے رکشہ میں نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے سے بلوچستان کانسٹبلری کا ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد اہل کاروں کی ہے جبکہ عام شہری بھی دھماکے کی زد میں آئے۔ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اور کمبائن ملٹری اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
.......
/169