21 مئی 2013 - 19:30
گیارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے میں موثر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے ملت ایران گيارھویں صدارتی انتخابات میں شرکت کرکے امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کوناکام بنادے گي۔

ابنا:  ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں کہا کہ صیہونی حکومت بیچارگي کے عالم میں صدارتی انتخابات سے پہلے مغربی ملکوں کو ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگانے پر اکسارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران میں انتخابات خواہ ان میں کوئي بھی دھڑا یا پارٹی کامیاب ہو صیہونی حکومت کے خلاف جاری جدوجہد میں استحکام کا سبب ہی بنیں گے۔ درایں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے پوليس سربراہ نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے تعاون سے انتخابات کے دوران بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ جنرل اسماعیل احمدی مقدم نے آج صبح مرکزی صوبے اراک میں پولیس کے پریڈ میں کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ شہری اور دیہی کونسلوں نیز خبرگان کونسل کے وسط مدتی انتخابات بھی ہورہے ہیں جن کے لئے ملک بھر میں ساٹھ پولنگ بوتھ قائم کئے ہیں۔ جنرل احمدی مقدم نے کہا کہ انتخابات کے دوران پولیس بھرپور طرح سے امن و امان قائم رکھنے کی کوشش کرے گي۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں چوبیس جون کو صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲