ابنا: مقامي اخبار کو انٹرويو ديتے ہوئے روسي وزير خارجہ سرگئي لاو روف کا کہنا تھا کہ ايران کي شرکت کے بغير شام کےبارے ميں ہونے والے جنيوا دو اجلاس کي کامیابي کا امکان بعيد دکھائي ديتا ہے- انہوں نے جنيوا دو اجلاس کے جلد از جلد انعقاد کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے ميں ہونے والے اس اجلاس کے کسي خاص وقت کا تعين نہيں کيا جاسکتا-
انہوں نے لبنان کے بارے ميں ہونے والي ديٹن کانفرنس کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نہيں چاہتا کہ شام کے حوالے سے ايسي کوئي بات پيش آئے- انہوں نے کہا کہ جينيوا دو اجلاس کو وقت کے حصار ميں محدود کرنا غيرمنطقي معلوم ہوتا ہے-
روس کے وزير خارجہ نے ايران کي شرکت کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے امريکي وزير خارجہ کے ساتھ ہونے والي حاليہ ملاقات ميں اس کانفرنس ميں ايران کي شرکت کے بارے ميں بات کي ہے- انہوں نے مزيد کہا کہ سب کو اعتراف ہے کہ ايران اس معاملے ميں بہت ہي موثر اور واضح کردار ادا کرسکتا ہے لہذا ايران کو بھي جينيوا دو کانفرنس ميں شريک کيا جانا چاہيے-
واضح رہے کہ شام کے بارے ميں جنيوا ايک اجلاس ميں ہونے والے اتفاق رائے کي بنیاد پر جنيوا دو اجلاس بلانے پر اتفاق کيا گيا ہے-
.......
/169