اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے صوبہ جموں سے اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے :میں بحیثیت ’’سرپرست شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں‘‘ اور ’’عضو عمومی مجمع جہانی اہلبیت(ع)‘‘ صوبہ جموں کے تمام مومنین اور عدالت خواہ افراد کی طرف سے بحرین کی ظالم حکومت آل خلیفہ کی اس ظالمانہ حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں جس کے تحت ان ظالموں نے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے یزید ملعون کے مظالم کی یاد تازہ کر دی۔ حیرت کہ جمہوریت پسند حکومتیں ان مظالم پر کیوں خاموش ہیں؟ انشاء اللہ بحرینی عوام اور علماء کی یہ پاک جد وجہد رنگ لائے گی اور اس دور کی یہ یزیدی حکومت اپنے مظالم کے بوجھ تلے دب کا دم توڑ دے گی اور بحرین میں اسلام ناب محمدی کامیاب ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر حملے کی مذمت
آل خلیفہ کی اس ناپاک حرکت نے یزید ملعون کی یاد تازہ کر دی: علامہ مختار حسین جعفری
20 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421391
ہندوستان کے صوبہ جموں سے اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے رکن نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کی طرف سے کئے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔