19 مئی 2013 - 19:30
بھارت چین کے درمیان تعلقات کی بہتری، ۸ معاہدوں پر دستخط

چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے اپنے بھارت کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانی، ویزہ اورتجارت سمیت 8 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

ابنا: چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ  نے اپنے دورہ بھارت کے دوران وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں امن اور معاشی بہتری کے لئے دونوں ممالک کو اپنے تعلقات بہتر کرنے ہوں گے تاہم اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات 25 سال سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ اس کے چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں اورہمیں امید ہے کہ مستقبل میں یہ تعلقات مثالی ہوں گے۔
چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی، سرحدی علاقوں میں امن قائم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات اور پانی کی تقسیم جیسے مسائل ہیں اور ان مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲