ابنا: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں علماء بحرین کی اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ حکومت کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں آل خلیفہ کے حملے کو دینی اور اسلامی اقدار کی توہین اور اسلامی ومذہبی شخصیات پر آشکارا حملہ قراردیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ آل خلیفہ حکومت کو بحرینی علماء کے خلاف بربریت اور بہیمانہ جرائم سے روکنے کی کوشش کریں ۔ حزب اللہ نے بحرینی عوام پر بھی زوردیا ہے کہ وہ بحرین کے ممتاز عالم دین کی حمایت کریں ۔
واضح رہےکہ آل خلیفہ کے جرائم پیشہ عناصر نے آج صبح بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرکے گھر کو بہت نقصان پہنچایا اور بچوں اور عورتوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ حکومتی حملہ آوروں نے اپنے چہروں پر نقاب پہن رکھی تھی۔
.....
/169