16 مئی 2013 - 19:30
امریکی فوج میں ہزاروں خواتین فوجی جنسی زیادتی کا نشانہ

امریکی فوج میں ہزاروں خواتین فوجی جنسی زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں۔

ابنا: سی بی ایس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کو فوج میں عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مسئلے کا سامنا ہے اور ہر سال ہزاروں فوجی عورتوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوج میں فوجی عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا مسئلہ کوئي نئی بات نہیں ہے۔ فورٹ ہڈ ایک ایسی جگہ ہے کہ جہاں ایسے واقعات عام ہوتے ہیں۔ یہاں پر تقریبا آٹھ ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔گزشتہ ہفتے بھی ورجینیا کی پولیس نے امریکی فضائيہ کے ایک افسر جیف برژنسکی کو ایک عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔امریکی فوج میں عورتوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل نے حکم دیا ہے کہ فوج میں موجود تمام لوگوں کو جنسی جرائم کو روکنا ہو گا اور اس کے لیے جدید تربیت حاصل کرنا ہو گي۔چیک ہیگل نے ان مسائل کو فوج کی بےعزتی کا باعث قرار دیتے ہوئے ان کو سنجیدگي سے روکنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔گزشتہ سال امریکی فوج میں تقریبا چھبیس ہزار جنسی زیادتی کے واقعات ہوئے جن میں سے اکثر کی رپورٹ درج نہیں کرائي گئي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲