ابنا: اطلاعات کے مطابق نوری مالکی نے آج ایک پریس کانفرنس میں عراق میں دہشت گردانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کالعدم بعث پارٹی کے افراد کو ان حملوں کا اصل ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ عراق میں ہر روز جو دہشت گردی ہو رہی ہے وہ قبائلی کینے کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں نے عراقی عوام کو زندہ اجتماعی قبروں میں دفن کیا تھا، ان کے حامی آج بھی بازاروں، مساجد اور سڑکوں پر کار بم دھماکے کر کے لوگوں کو قتل کر رہے ہیں اور قاتل اور دہشت گرد بعثیوں کے ساتھ مل گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419885
عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے کالعدم بعث پارٹی کو ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔