15 مئی 2013 - 19:30
صدر: ایران تیل کے بغیر بھی اقتصادی ترقی کی توانائي رکھتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران تیل کی آمدنی کے بغیر بھی اقتصادی ترقی کرنے کی توانائي رکھتا ہے۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے حکام کے اجتماع میں کہا کہ تیل گزشتہ ایک سو سال کے دوران ایران کی آمدنی کے ذرائع میں شامل ہوا ہے جبکہ ملت ایران نے اپنے کئی ہزار سالہ تمدن کے ساتھ ہمیشہ اپنی قوت بازو پر بھروسہ کیا ہے اور اس وقت بھی وہ تیل کے بغیر ایران کی ترقی کو جاری رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ شیطانوں اور سامراج کی ساری پریشانی اور خوف بین الاقوامی میدان میں ملت ایران کے اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے بارے میں ہے، مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ علمی و سائنسی اور اقتصادی شعبوں مزید کئی حیرت انگیز علمی کامیابیاں ملت ایران کو ایک بار پھر دنیا میں ایک مؤثر اور تمدن ساز قوم کے طور پر پیش کر سکتی ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں ایران کی صلاحیت و توانائي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سرزمین میں سے صرف چودہ ملین ہیکٹر زمین کو زراعت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے ایک سو بیس ملین ٹن اجناس حاصل ہوتی ہیں اور اس سلسلے میں منصوبہ بندی کر کے اس مقدار کو بڑھا کر تین گنا کیا جا سکتا ہے۔

.....

/169