13 مئی 2013 - 19:30
دھشتگردوں کی حمایت سے مغربی ممالک کا مقصد قوموں کی تباہی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک علاقے کی قوموں کےخلاف سازشوں کے تحت شام میں دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کررہے ہیں۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں شام کے بحران اور بعض مغربی ملکوں کی جانب سے اس بحران کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک دوبرس کی خانہ جنگي اور دسیوں ہزار افراد کے مارے جانے کے بعد اب یہ اعتراف کر رہے ہیں کہ شام کے بحران کو پرامن طریقوں سے حل کیا جاسکتا ہے کیونکہ انہیں اب یہ معلوم ہو چکا ہے کہ شام میں ان کے سارے ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقائي ممالک جو شام میں قتل عام اور تباہی کی مغرب کی سازشوں میں شریک ہیں انہیں اپنی کارکردگي کا جواب دینا ہو گا۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ مسلمانوں کی ہمت سے اسلامی بیداری اپنے حتمی نتیجے تک ضرور پہنچے گي جو علاقے سے سامراج اور اس کے پٹھوؤں کو بے دخل کرنا ہے اور آزاد مشرق وسطی وجود میں آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲