13 مئی 2013 - 19:30
ایران کے جامع سائنسی منصوبہ مغربی پابندیوں کو ناکارہ بنا دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران میں علمی اور سائنسی جہاد کےشعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ انقلابی ادارہ مختلف سائنسی اور ٹکنالوجیکل شعبوں میں مغرب کی پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں علمی اور سائنسی جہاد کےشعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ انقلابی ادارہ مختلف سائنسی اور ٹکنالوجیکل شعبوں میں مغرب کی پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہے۔ ڈاکٹر محمد حسین یادگاری نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ اس ادارے نےگذشتہ برسوں میں اپلائيڈ سائنسس اور معیشت میں کام آنے والے علوم کی پیشرفت میں مفید اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ جہاد علمی کے ماہرین مختلف میدانوں میں مہارت کے حامل ہیں اور وہ حکومت کو کسی بھی شعبے میں تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ماہرین کی توانائيوں سے استفادہ کرنے پر مبنی رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جامع سائنسی منصوبے پر عمل درآمد سے ملک کی تمام تر توانائيوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ واضح رہے ایران کے ماہرین نے مختلف صنعتی میدانوں میں کامیابیاں حاصل کرکے مغرب کی پابندیوں کو ناکام بنادیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲