13 مئی 2013 - 19:30
اسلامی مقدسات کی توہین کے خلاف احتجاجی جلسے کا انعقاد

ہندوستان کے شہر ممبئی میں زینبیہ اسلامی سینٹر کی جانب سے شام اور اردن میں اصحاب رسول کی ہونے والی بے حرمتی کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ منعقد کر کے اس شرمناک اقدام کی مذمت کی ہے۔

ابنا: شام میں باغیوں اور دھشتگردوں نے صحابی رسول کی قبر کھود کر ان کے پاک جسد کے ساتھ بے حرمتی کی۔ شام کی حکومت گرانے کا یہ کون سا انداز ہے؟ ادھر اردن میں اس صحابی رسول کے روضے کو آگ لگا دی جائے جسے رسول اللہ نے خود کہا ہو کہ مسلمانوں کو اپنے ساتھ حبشہ لے کر جائیں تاکہ مسلمان کفار قریش کے ظلم کا شکار نہ ہوں۔ یہ دونوں صحابی حجر بن عدی اور جعفر بن ابو طالب تھے۔ ممبئی کی شیعہ خوجہ جامع مسجد کے امام جمعہ و جماعت مولانا سید روحی نے شام اور اردن میں اسلامی مقدسات کی ہونےوالی بے حرمتی کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔زینبیہ اسلامی سینٹرممبئی کی جانب سے ہونے والے اس احتجاجی جلسہ میں شہر کے علماء اور دانشور حضرات نیز عوام الناس نے شرکت کر کے توہین صحابہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اور امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر اس شرمناک اقدام کی مذمت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲