13 مئی 2013 - 19:30
احمد لدھیانوی امن و امان تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،شیعہ علماکونسل پنجاب

علامہ مظہرعباس علوی اور سید آصف زیدی کا کہنا ہے کہ اگر عوام نے ان کے خلاف فیصلہ دیا ہے تو اس کو خوشدلی سے قبول کریں اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں، مسلم لیگ ن کو بھی چاہیئے کہ وہ اس معاملے سے لاتعلق رہیں۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی اور لاہور کے صدر سید آصف علی زیدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ احمد لدھیانوی پنجاب میں امن و امان تباہ کرتے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر عوام نے ان کے خلاف فیصلہ دیا ہے تو اس کو خوش دلی سے قبول کریں اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کو بھی چاہیئے کہ وہ اس معاملے سے لاتعلق رہیں کیونکہ اس سے پنجاب کے حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے، الیکشن کمیشن دھاندلی کے بےبنیاد الزامات کا نوٹس لے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے کیونکہ ہر ہارنے والا دھاندلی کے الزامات لگا کر حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

.....

/169