12 مئی 2013 - 19:30
ایران اور مصر کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور علاقے کے حالات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہ جو افریقی ملک مالی کے بحران کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ گئے ہوئے ہیں، آج مصر کے وزیر خارجہ محمد کامل عمرو سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور شام اور مالی کے بحران کے بارے میں بات چیت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲