12 مئی 2013 - 19:30

جمعیت اسلامی الوفاق بحرین نے کہا ہے کہ ہر قسم کے ظاہری انتخابات بحرین کی موجودہ حکمراں حکومت کے قانونی جواز کے فقدان کی عکاسی کریں گے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق جمعیت اسلامی الوفاق بحرین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو بھی انتخابات شہری حقوق کو چھین کر اور عوام کے ارادے کے بغیر انجام پائے، وہ ایسے ظاہری انتخابات ہوں گے کہ جو موجودہ حکومت کے قانونی جواز کے بحران میں شدت پیدا کریں گے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ ملت کی نمائندگي اور عوام پر حکمرانی ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر کوئي اختلاف اور جھگڑا نہیں ہے بلکہ ایک مضبوط حق ہے کہ جو اپنا قانونی جواز عائلی یا قبائلی مطالبات اور کشمکش سے نہیں بلکہ صرف ملت کے عزم و ارادے سے حاصل ہوتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ بحرین اپنے سیاسی نظام کے ارکان کے تعین کے لیے ایک تاریخ ساز موڑ پر کھڑا ہے۔دوسری جانب بحرین کے عوام نے حکومت مخالف مظاہرے کر کے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کی تشدد کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ بنی جمرہ کے علاقے کے عوام نے اس علاقے میں پوری رات مظاہرے کیے جن میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس علاقے کے محاصرے اور لوگوں کے گھروں پر حملے کی مذمت کی۔

.....

/169